دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب نوجوان ریڈیئٹر میں پانی ڈالتے ہوئے فین ٹوٹ کر لگنے سے جاں بحق

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار کے مالک ریڈیئٹر میں پانی ڈالتے ہوئے فین ٹوٹ کر لگنے سے جاں بحق، ریسکیو 1122نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے قریب نزد پنجاب یونیورسٹی جی ٹی روڈ کے مقام پر محمد بلال ولد سانول سکنہ خوشاب اپنی کار کے ریڈیئٹر میں پانی ڈال رہا تھا کہ ریڈیئٹر کا فین ٹوٹ کر محمد بلال کو جا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

بلال کو فوری طور پر ریسکیو 1122نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button