سوہاوہ چکوال ڈبل روڈ منصوبہ کی تکمیل کا دوسرا مرحلہ شروع، عوام کا اظہار اطمینان

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں منظور اور شروع ہونے والے سوہاوہ چکوال ڈبل روڈ منصوبے کو سات سال ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ سال قومی انتخابات کے قریب آنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں چکوال کی جانب سے اس روڈ پر اسفالٹ بچھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو پہلے مرحلے میں ملہال مغلاں تک مکمل کیا گیا ۔

اب جی ٹی روڈ سے منسلک سوہاوہ سے چکوال کی جانب اسفالٹ بچھانے کا سلسلہ چند روز قبل شروع کیا گیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے توقع ہے سال 2019ء سوہاوہ چکوال ڈبل روڈمنصوبے کی تکمیل کا سال ہو گا ۔ منصوبے کے اس مرحلے میں داخل ہونے پر علاقہ بھر کے عوامی سماجی حلقوں نے دلی اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

عوام کا کہنا ہے کہ سات سال کے طویل عرصہ میں نہ صرف مسافروں ، ٹرانسپورٹروں نے منصوبے کے زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے صعوبتیں برداشت کی ہیں بلکہ سڑک کے ساتھ موجود آبادیوں کے باسیوں نے بہت سی خاک چھانی ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سفر پہلے کی نسبت جلد ہوگا بلکہ علاقہ کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.