پنڈدادنخان میں چور بھی متحرک، چور دو بچیوں کے جہیز کا سامان، طلائی زیورات اوردوکان کا صفایا کر گئے

0

پنڈدادنخان: تھانہ لِلہ کے علاقہ میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں ،چور ایک گھر کے تالے توڑ کر دو بچیوں کا مکمل جہیز کا سامان اور دوسرے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت چوری کر کے لئے گئے جبکہ اسی رات چوری کی تیسری واردات لِلہ شریف لاری اڈہ پر ہوئی جہاں سے چور لاکھوں روپے مالیت کے سیگریٹ اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔

اتھر گائوں میں انتہائی غریب آدمی احمد خان ماچھی نے اپنی بیٹیوں کے جہیز کا سامان ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا کہ چور تالے توڑ کر نئے زنانہ سوٹ ،نئے بستر ،ڈنر سیٹ اور ہر قسم کے برتن اور دیگر اشیاء چوری کرکے لئے گئے جن کی مالیت ایک لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے اور ساتھ ہی ایک دوسر ے گھر سے صندوق چوری کر لیا گیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت اور دیگر اشیاء موجود تھیں جبکہ اسی رات وٹرنری ہسپتال لِلہ کے سامنے حاجی سانول کی دوکان کی چھت پھاڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے سیگریٹ اور دس ہزار روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔

دریں اثناء لِلہ شریف کی داخلی ڈھوک فتح محمد ماٹن روڈ پر ابرار کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے گھر کا سارا سامان جل کر خاک ہو گیا بتایا گیا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جبکہ کندوال میں آٹھ سالہ معصوم بچے سے درندہ صفت انسان نے بدفعلی کی ،مسلسل وارداتوں کے باعث علاقہ بھر میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.