جہلم

مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جہلم کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج ومعالجہ کے حوالے سے دی جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کے دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button