پنڈدادنخاناہم خبریں

تحریک لبیک پاکستان کامیاب ہو کر نظام مصطفی قائم کرے گی۔ خادم حسین رضوی

پنڈدادنخان: تحریک لبیک پاکستان کامیاب ہو کر نظام مصطفی قائم کرے گی، ہم نے فیض آباد میں 12000شیلوں کا مقابلہ لیکن بنی گالہ پر 2شیل ہی گرے تو عمران خان چھپ گیا ،فواد چوہدری نے شہید ممتاز قادری کو قاتل کہہ کر دین اور شہید کا جنازہ پڑھنے والے ساٹھ لاکھ لوگوں کی توہین کی ہے،شیر سارے ملک کا پیسہ کھا گیا لیکن اب حساب دینا ہو گا، میں چوبیس گھنٹے میں ایک روٹی اچار کے ساتھ کھاتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی قائد تحریک لبیک پاکستان نے پنڈدادنخان میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ میں آستانہ عالیہ جلالپور شریف کے پیر سید انیس حیدر،حلقہ پی پی ستائیس سے اُمیدوار برائے ایم پی اے راجہ فاروق سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

علامہ خادم رضوی نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری شہید کے جنازہ میں ساٹھ لاکھ عاشق رسول شامل تھے، PTIکے اُمیدوار فواد چوہدری نے شہید ممتاز قادری کو قاتل کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی تو ہین کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فواد دین سے لاعلم شخص ہے اور وہ دین کے معاملے میں مجھ سے جہاں مرضی مناظرہ کر لے۔ ختم نبوت کے مسئلہ پر انوشہ الرحمن اور شفقت محمود مجرم ہیں لیکن عمران خان نے شفقت محمود کو ٹکٹ دے دیا، ہم نے فیض آباد دھرنے میں 12000شیلوں کا مقابلہ کیا لیکن عمران خان بنی گالا پر گرنے والے 2شیلوں کا سامنا نہ کر سکا اور چھپ گیا۔

انہوں نے کہا پورے پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کا جلسہ جہاں بھی ہو تو جگہ کم پڑ جاتی ہے، پاکستان کے عوام نے تحریک لبیک یا رسولﷺکی آواز پر جس جوش و جذبہ کا اظہار کیا ہے۔ انشاءاللہ تحریک لبیک پاکستان کا میابی کے بعد نظام مصطفی قائم کرے گی، میں چوبیس گھنٹوں میں اچار کے ساتھ صرف ایک روٹی کھاتہ ہوں، میری زندگی کا مقصد صرف اطاعت رسول ہے اور غلامی رسو ل ہی میری زندگی کا مقصد ہے۔

انہوں نے جلسہ میں شریک ہزاروں افراد سے تحریک لبیک کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار سید نعمان حیدر اورپی پی 27 سے اُمیدوار راجہ فاروق کو بھاری سے کامیاب کروانے کا کہا۔ بڑے جلسہ میں بار بار شرکاء لبیک یارسول اللہ کی صدائیں لگاتے رہے اور ان کا جوش و جذبہ جلسہ کے اختتام تک اسی طرح بر قرار ر ہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button