پنڈدادنخان

پنڈدادنخان شہر اور لاری اڈہ تا علامہ اقبال چلڈرن پارک تک تجاوزات کی بھرپور، شہریوں کا گزرنا محال

پنڈدادنخان: اندرون شہر اور لاری اڈہ تا علامہ اقبال چلڈرن پارک تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا گزرنا محال، انتظامیہ مکمل خاموش۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر چوک تا شالیمار چوک اور پبلک پارک تک تجاوزات نے شہریوں کو گزرنا محال کردیا۔

کشمیر چوک میں نئی بننے والی بیکری سمیت متعدد پرائیویٹ دکانوں کے علاوہ سرکاری بینک سمیت نجی بینکوں نے بھی فٹ پاتھ پر دیوہیکل قسم کے بڑے بڑے جنریٹر نصب کرکے اور دکانداروں نے آدھے سے زیادہ دکانیں فٹ پاتھ پر لگا کے دس سے بارہ فٹ جگہ پر قبضہ کرکے ہزاروں افراد کی گذرگاہ کو بند کر رکھا ہے۔

تجاوزات کے باعث طلباء و طالبات مسافروں اور دیگر راہگیروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی سمیت دیگر انتظامی افسران بھی نامعلوم وجوہات کی وجہ سے خاموش ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button