جہلم

بحرین میں انسانی ہمدردری کی مثال قائم کرنے پر چوہدری خالد انور کھوتھیاں کے شکر گزار ہیں، سماجی حلقے

جہلم: بحرین میں انسانی ہمدردری کی مثال قائم کرنے پر چوہدری خالد انور کھوتھیاں کے شکر گزار ہیں، چوہدری خالد نے دیار غیر میں بے یارومددگار پاکستانی کی مدد کرکے جان بچائی ، چوہدری عمران ، چوہدری عارف ، چوہدری عمران بھٹی اور سماجی شخصیات کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں مقیم پاکستانی چوہدری وقاص شوکت سڑک پر حادثے کے بعد بے یار و مددگار پڑے تھے کہ وہاں سے جہلم کی سماجی شخصیت چوہدری خالد انور کھوتھیاں کا گزر ہوا جنہوں نے پاکستانی بھائی کو اس حالت میں دیکھ کر ایمبولینس بلا کر مقامی ہسپتال پہنچایا اور اپنی نگرانی میں تمام علاج کروایا،جس سے چوہدری وقاص شوکت کی جان بچ گئی۔

چوہدری خالد انور کی انسانی ہمدردی پر چوہدری ساجد زمان، چوہدری عارف، چوہدری عمران بھٹی، محمد حنیف ، غلام عباس، چوہدری یاسر جٹ، چوہدری محسن ، راجہ ثمر بشیر، چوہدری امجد ، چوہدری بدر، چوہدری سنی، چوہدری اشفاق گوندل، چوہدری عامر وقاص ، راجہ وقاص خالد اور دیگر نے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button