کھیوڑہ

کھیوڑہ کے پرانے لاڑی اڈے میں تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی

کھیوڑہ (ملک عدنان کھوکھر) پرانے لاڑی اڈے میں تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی ،کئی روز گزر جانے کے باوجو د محکمہ واپڈا کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ،پرانے لاری اڈے کے دوکاندارسراپا احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے بجلی کے پول گر جانے کی وجہ سے کھیوڑہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی بند ہو گئی تھی جس کو محکمہ واپڈا کی ٹیم نے محنت کر کے کچھ علاقوں میں بجلی کو بحال کر دیا لیکن اتنے دن گزر جانے کے باوجود پرانے لاری اڈے میں تاحال بجلی بحال نہ کی گئی۔
پرانے لاری اڈے میں موجود گاڑیوں کی ورکشاپس،ٹائر شاپس ،سپیئر پارٹس شاپس سمیت دیگر دوکانداروں نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ محکمہ واپڈا کو بار بار شکایت بھی کی لیکن تاحال ان کی سنوائی نہ ہو سکی۔
ان کا کہنا ہے کہ جب بھی واپڈا والوں کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ بلدیہ والوں سے بات کریں جب ان سے بات کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ محکمہ واپڈا والوں کاکام ہے ہم بار بار چکر لگا کر تھک چکے ہیں اندھیرا اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمارے کاروبار بھی ٹھپ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ خداراہ ہماری بجلی بحال کی جائے تاکہ ہمارے کاروبار ٹھپ نہ ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button