مینار الہدی سکول جہلم میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد

0

جہلم: جادہ میں قائم نجی سکول مینار الہدیٰ کے سالانہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صدرجہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزا کفیل بیگ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامرکیانی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں نعت رسول ﷺ مقبول کے پھول نچھاور کئے گئے ، جبکہ اسٹیج سیکر ٹری کے فرائض سکول کی ایڈمنسٹریٹرمحترمہ تہمینہ لطیف نے سر انجام دیئے ،نور الہدیٰ سکول کے بچوں نے آقا دو عالم کی شان میں نعتیں پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔

نور الہدیٰ سکول کی ایڈمنسٹریٹر محترمہ تہمینہ لطیف نے سکول کا مختصر جامع تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جب نور الہدیٰ سکول کا آغاز جب کیا گیا تو اس وقت صرف 4 بچے زیر تعلیم تھے ، آج اللہ کے فضل و کرم سے 1سو کے قریب بچے، بچیاں زیر تعلیم ہیں ۔

ایڈمنسٹریٹر محترمہ تہمینہ لطیف نے کہا کہ ہمارے سکول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بچوں کو آراستہ کیا جا رہاہے تاکہ بچوں میں دین کے بارے آگاہی ہونے کے ساتھ ساتھ قرآن کو پڑھ سکیں اورسیکھ سکیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حسب سابق روایت سکول میں زیر تعلیم بچوں کو ادارہ کی طرف سے مفت کتابیں کاپیاں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ بچے اپنے والدین کے لئے بوجھ نہ بنیں اور معاشی بدحالی کے اس پرفتن دور میں والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔

اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامرشبیر کیانی ، صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، نائب صدر جہلم پریس کلب مرزا کفیل بیگ جہلم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبدالرؤف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ، سکول انتظامیہ کی کوششوں و کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین نے سکول انتظامیہ کی مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سرا ہا اور سکول کو مثالی سکول قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.