جہلم

مرغی بازارمیں نالے کی بندش سے گندا پانی جمع دکانداروں خریداروں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: شہر کے اندر واقع مرغی بازارمیں نالے کی بندش سے گندا پانی جمع دکانداروں خریداروں کو مشکلات کا سامنا،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں کو بار بارتحریری و زبانی طور پر آگاہ کرچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، ڈپٹی کمشنر جہلم نوٹس لے کر کارروائی عمل میں لائیں ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مرغی بازار میں قائم نالے بند ہونے سے آلودہ پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہاہے ، شہریوں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،جس کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں ، خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، نالے کی صفائی نہ ہونے اور تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے نالہ بند ہوچکاہے۔

سارے شہر کا پانی مرغی بازار میں سے ہوتا ہوا دریا کی طرف جاتا ہے لیکن میونسپل کمیٹی کا عملہ نالوں کی صفائی ستھرائی اور نالے پر قائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکاہے ۔ جس کی وجہ سے مرغی بازار کے دکانداروں سمیت خریداری کے لئے آنے والوں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکار ٹس سے مس نہیں ہورہے ، دکانداروں و شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button