پنڈدادنخان

ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور ملک باصر کھوکھر کا میٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم کھیوڑہ کا دورہ

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر چوہدری عدنان ظفر رانجھا ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور ملک باصر کھوکھر خصوصی فوکل پرسن برائے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم کھیوڑہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر واٹر سپلائی انچارج ملک محمد امین، عملہ ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ، ملک افسر بھولا، چوہدری حسیب اور وال مین طارق کے علاوہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدار ملک زبیر منا کھوکھر اور کھیوڑہ کی عوامی سماجی شخصیات مرزا اقبال، ماجد یٰسین کھوکھر،فہد محمود کھوکھر،جانوں اور محمد ظہور بھی ہمراہ تھے۔

واضع رہے کہ مٹھا پتنگ واٹر سپلائی سکیم کھیوڑہ کے وزٹ کا مقصد پورے کھیوڑہ اور بالخصوص وارڈ نمبر 1 محلہ کھوکھر و پراچہ کالونی میں پائی جانے والی پانی کی قلت پر منصوبہ بندی کے تحت قابو پانا تھا تاہم خشک سالی کے باعث مٹھا پتن کے چشموں کا پانی کم ہو چکا ہے جس کے باعث متذکرہ محلہ جات کو پانی کی قلت کا سامنا ہے چونکہ پہاڑی کے باعث ان محلوں میں واٹر بورڈ ناکام ہیں اور اہلیان کے پانی کا تمام تر انحصار مٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم پر ہے۔

ہر سال گرمیوں میں یہاں پر پانی کی کمی کا مسئلہ رہتا ہے، لہٰذا یہاں کے باسیوں کو پانی کی مناسب ترسیل کیلئے متبادل انتظام کی اشد ضرورت ہے جس پر کام پہلے سے جاری و ساری ہے، انہی دنوں میں ان کے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کر لیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button