خالق زمان اختر کے بھائی کی وفات پر سوہاوہ کی مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر و سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار ، سٹی صدر پی پی پی سوہاوہ شوکت علی ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات پی پی پی سوہاوہ مرزا احمد رضا ، خادم حسین جنجوعہ ، نائب صدر پی پی پی تحصیل سوہاوہ سید امجد بخاری ، شاعر میاں نصیر ناظم ، سماجی شخصیت سید کبیر حسین شاہ اختر ، تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے سرپرست اعلیٰ مرزا محمد سلیم ، صدر طارق محمود طالب اور جنرل سیکریٹری پروفیسر افتخار محمود نے مشترکہ بیان میں سوہاوہ کی علمی ادبی شخصیت اور پوٹھوہاری زبان کی’’ تصنیف کچیاں کندھاں‘‘ کے خالق زمان اختر کے بھائی محمد فرقان کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.