جہلماہم خبریں

کورونا وائرس؛ جہلم میں مزید 4 مثبت کیسز رپورٹ، 37 فعال کیسز، 5 لاکھ 52 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید4مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھرمیں مثبت کیسیز کی شرح 1.72% رہی ۔

اس وقت ضلع بھر میں 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں وہ گھروں میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 118357 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2608 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2500 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 71 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 57196 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1127 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 30 اموات ہوچکی ہے اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح 2.02% ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔ اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 552572 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button