پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، غیر رجسٹرڈ چینی کا گودام سیل کر دیا

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے ڈی سی جہلم راو پرویز اختر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں ٹل گھوڑا میں غیر رجسٹرڈ چینی کا گودام سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہنا تھا کہ زخیرہ اندوزی کسی صورت قبول نہیں، پنجاب حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خودنوش کی کوالٹی پر اور قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ تاجر برادری کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تحصیل پنڈدادنخان میں رمضان بازاروں میں تمام اشیاء خودنوش حکومتی ریٹ پر دستیاب ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں اے سی آفس میں 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button