پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پرائیویٹ سکولز کو نوٹسز جاری

پنڈدادنخان: کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل پنڈدادنخان کے پرائیویٹ سکولز کو وارننگ نوٹسز جاری، عملدرآمد نہ کرنے والے سکولز کے خلاف قانونی کارروائی کی جاے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی انسپکشن کے دوران ڈینگی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر واننگ جاری کی گئی ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف انفیکشن ڈزیز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

میاں مراد حسین نیکوکارا نے کہا کہ کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر مکمل علمدرآمد کر کے اس وبا سے بچا جا سکتا ہے، ہم سب کو اجتماعی زمہ دادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button