وکٹوریہ ریلوے پل پر لوہے کی چادریں بچھانے کا کام مکمل، موٹرسائیکل سواروں کیلئے راستہ نہ کھل سکا

0

پنڈدادنخان: ریلوے انتظامیہ اور کشتی ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت یا حکومتی چشم پوشی، دریائے جہلم پر وکٹوریہ ریلوے پل پر لوہے کی چادریں بچھانے کا کام مکمل ہونے کے باوجود موٹرسائیکل سواروں کے رستے نہ کھل سکے،تحصیل پنڈادنخان سے ملکوال اور دیگر علاقوں میںسفر کرنے والے سینکڑوں موٹرسائیکل سوار مسافر سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے قریبا14ماہ قبل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ریلوے وکٹوریہ پل کے اطراف موٹرسائیکل سواروں کے رستے بند کر دیئے تھے، وفاقی حکومت نے قریباً 80لاکھ روپے کی لاگت سے لوہے کی پلیٹیں لگا دیں۔

تاہم ریلوے انتظامیہ نے پل صرف پیدل مسافروں کیلئے کھولاہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو جانے کی اجازت نہیں اور وہ مجبوراً کشتی کے ذریعے خطرناک طریقہ سے دریا عبور کر نے پر مجبورہیں۔

اہل علاقہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور پنڈدادنخان کے حلقہ این اے67 سے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ ریلوے پل کو موٹرسائیکل سواروں کیلئے بھی فوری طور پر کھولا جائے تاکہ ہزاروں لوگ روزانہ سفری ریلیف حاصل کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.