جہلماہم خبریں

جعلی پولیس آفیسر بن کر عوام کولوٹنے والے گروہ کا انکشاف ، خاتون سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار

جہلم: جعلی پولیس آفیسر بن کر عوام کولوٹنے والے گروہ کا انکشاف ،خاتون سے زیادتی کی کوشش ،ناکامی پر موبائل فون اور نقدی زبر دستی چھین لی ،اصل پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت بھگت بھی شامل۔

تفصیلات کے مطابق خاتون (پ) سکنہ ڈہوک نیک عالم جہلم نے تھانہ سول لائن کو درخواست دی ہے کہ مورخہ 16.10.18 بوقت7 بجے شام خرم نامی شخص جو کہ اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کرتا ہے عرفان نامی شخص کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوئے، مجھے اکیلے دیکھ کر میری عزت لوٹنے کی کوشش کی۔ اسی دوران میرا موبائل فون اور نقدی5 ہزارروپے زبردستی چھین لیے، میرے شور واویلاکرنے پرملزمان فرار ہو گئے۔

دو رو ز قبل بھی انہی اشخاص اورافضال ہمارے گھر آئے اور موبائل فون وایک عددبکری کھول کر لے گئے جس کاتذکرہ میں نے اہل محلہ سے کیا جس پرخرم وغیرہ نے پولیس سے ملی بھگت کرکے میرے خاوند کو اٹھا کرتھانہ لے جاکر بندکروادیا۔تھا نہ سول پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button