جہلم

قرآن محل کی تعمیر کا آغاز بلاشبہ جہلم کے لئے بڑی سعادت ہے۔ فرحان نقشبندی

جہلم: قرآن محل کی تعمیر کا آغاز بلاشبہ جہلم کے لئے بڑی سعادت ہے تمام شہریوں کو قرآن کا گھر بنانے کے عظیم صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

یہ بات مقدس اوراق کی حفاظت پر مامور تحریک عظمت قرآن جہلم کے نگران فرحان نقشبندی نے ممبران تحریک سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں ‘‘ جو لوگ ادب سے ناآشنا ہیں وہ دین کی محبت کے سچے دعوے دار نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ شافعی محشر قرآن مقدس کو بے ادبی سے بچانا اور تاقیامت محفوظ کرنے کیلئے قرآن محل کی تعمیر انتہائی عظیم کام ہے جس کی سعادت اللہ تعالی نے جہلم کے باسیوں کو عطا کی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ موضع جنجیل میں زیر تعمیر قرآن محل کے کام میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوں اور جلد از جلد پایہ تکیمل تک پہنچا کر دنیا و آخرت سنوار لیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button