جہلم

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، ملزمان سے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے طارق محمود ASIنے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم امجد ولد بہادر علی قوم ملک سکنہ مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 10لیٹر شراب ،وقاص منظور T/SIنے دوران گشت ملزم طاہر محمود ولد منیر حسین قوم گجر سکنہ محلہ عباس پورہ جہلم سے 5لیٹرشراب ،

بشارت احمد SIنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر408/11بجرم302/34ت پ تھانہ سٹی میں ملزم راجہ علی اصغر ولد محمد اصغر قوم راجپوت سکنہ محلہ رمضان پورہ جہلم کے انکشاف پر آلہ قتل پسٹل 9mmمعہ 2روند ،

تھانہ دینہ کے محمد ارشد SIنے دوران تفتیش مقدمہ نمبر273/18بجرم324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم عظمت کمال ولد محمد اشرف قوم گجر سکنہ چکوہا تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور اور دوران تفتیش مقدمہ نمبر273/18بجرم 324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم ضیا ء اسلام ولد محمد رزاق قوم چوہان راجپوت سکنہ بوڑا پنڈی تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر رائفل 44بور معہ 8روند ،

تھانہ صدر کے عنصر محمود ASIنے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مسمیان محفوظ احمد ولد بشیر احمد قوم جٹ سکنہ جمرغال جہلم ، جواد اعجاز ولد اعجاز محمود سکنہ وگھ، غضنفر ولد نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button