سوہاوہاہم خبریں

محرم الحرام ہمارے لئے امن صبر تحمل ایثار اور قربانی کی اعلی مثال ہے۔ طارق علی بسرا

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا اور ڈی ایس پی سوہاوہ رانا شبیر احمد خان نے محرم الحرام میں سیکورٹی پلان اور مجالس، جلوسوں کے پروگرامز کے لیے علماء، مشائخ،تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں امن و امان کو برقرار رکھنے سمیت سیکورٹی کے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسرا نے کہا کہ محرم الحرام ہمارے لیے امن صبر تحمل ایثار اور قربانی کی اعلی مثال ہے، ہم نے مل کر اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے جس میں علماء مشائخ اور تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں۔

ڈی ایس پی سوہاوہ نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایات جاری کی کہ وہ محرم الحرام میں نیشنل ایکشن پلان اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کرینگے اور فرقہ واریت کے خاتمے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو اپنے ارد گرد مشکوک افراد کی فوری اطلاع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button