دینہاہم خبریں

دینہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، گھر سے کام کا کہہ کر جانے والے دو بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزمان موقع سے فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ مفتیاں کا رہائشی میاں سفیان ولد میاں غلام ربانی مرحوم کو بائی پاس جلو چک کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، نوجوان دو بچوں کا باپ تھا اور سابق ناظم سٹی دینہ میاں تبسم کے ماموں زاد اور میاں شاذر کے چچا زاد تھے۔

اہل خانہ کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب میاں سفیان کو ایک فون آیا تھا اور سفیان یہ کہ کر گھر سے چلا گیا کہ میں کسی کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں تو چند گھنٹے بعد پولیس تھانہ منگلا کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ ایک لاش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس تھانہ منگلا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر نوجوان کے قتل کی خبر وائرل ہوئی تو گھر والوں کو شناخت ہوئی اس قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس تھانہ منگلا نے مدعی میاں محمد شاذر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملز مان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button