جہلم

سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی خبریں وائرل ہونے کے باعث جہلم کے بازاروں میں خریداروں کارش بڑھ گیا

جہلم: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی خبریں وائرل ہونے کے باعث شہر کے بازاروں میں خریداروں کارش بڑھ گیا، صارفین اور دکانداروں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے عید کی خریداری تیز کر دی ، حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز اور سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی خبریں گردش کرنے کے باعث شہرسمیت ضلع بھر کی مارکیٹوں میں عوام کا جم غفیر پہنچ گیا، جہاں پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں واضح نظر آرہی ہیں ، تاجروں اور خریداروں نے ماسک تک پہننااپنی توہین سمجھ رکھا ہے جبکہ دکانوں کے داخلی دروازوں پر ہینڈ سینٹائرز کی سہولت بھی موجود نہیں ، ضابطہ اخلاق کے مطابق گاہکوں اور دکانداروں کے لئے ماسک ، دستانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے دائرے کا نشان لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگردکانداروں اور صارفین نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآنہ کیا تو یقینا کورونا وائرس کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گااور آئندہ لاک ڈاؤن لگنے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ شہر کے دکانداروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا پابند بنائیں تاکہ موذی وائرس سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button