پنڈدادنخان ریلوے پھاٹک کے درمیان گہرے گڑھے، حادثات معمول بن گئے

0

پنڈدادنخان: ریلوے پھاٹک انتہائی گہرے گڑھے پڑنے سے جانی و مالی نقصان ہونا معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سے کھیوڑہ جانے والی روڑپر ریلوے پھاٹک نے جانی ومالی نقصان کا ٹھیکہ لے لیا، انتہائی گہرے گڑھوں کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار رکشہ موٹرکاریں ہیوی ڈیوٹی ٹرک کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہرروز آٹھ دس گاڑیوں کا نقصان ہونا معمول بن گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار اور رکشہ کے ہرروز حادثہ ہونا ریلوے انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بن گیا۔

ہیوی ڈیوٹی ٹرک ان ریلوے پھاٹک پر پڑے گہرے گڑھوں کی وجہ سے لدا ہوا سیمنٹ نیچے گرجانے کی وجہ سے ہزاروں روپے کا نقصان غریب ٹرک ڈرائیور کو اپنی جیب سے دینا پڑتا ہے ۔

علاقہ کے ٹرانسپوٹرحضرات نے ڈی سی جہلم اور اعلی احکام سے پرزور اپیل کی ہیں کہ اس ریلوے پھاٹک کی فی الفور مرمت کی جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.