جہلماہم خبریں

انٹرنیٹ کے بغیر پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ، ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے اور آئندہ 10سال میں دنیامیں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجائیں گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوںنے جہلم پریس کلب کے امیدواروں سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ہے، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 6سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی ، آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجائیں گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کوجتنی جلدی سیکھ سکتے ہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ نوجوانوں کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر ابھرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button