دینہ

آل پاکستان فشنگ کے بے تاج بادشاہ استاد کاکا گروپ کی دینہ آمد، داؤد خان کو اپنی خلافت سے نوازا

دینہ (اقبال خان) آل پاکستان فشنگ کے بے تاج بادشاہ (استاد کاکا گروپ ) استاد شاہجان،استاد قاضی خالد صاحب ، استاد ممتاز حسن عرف کاکا بھائی ،استاد نوید الحق عرف منو بھائی ،طارق زبیری ،عبد الغنی سندھو صاحب کی دینہ آمد ،شاندار استقبال ،دینہ فشنگ کے بہترین کھلاڑی استاد داؤد خان کو اپنی خلافت سے نوازا ،استاد داؤد خان ایک ہونہار شکاری ہے اس نے میرا سر فخر سے بلند کا دیا ۔ استاد کاکا گروپ ممتاز حسن

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آل پاکستان فشنگ ہنٹنگ کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان سے مایہ ناز فشنگ کے شعبہ سے وابستہ شکاریوں نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی استاد شاہجان، استاد ممتاز حسن، استاد قاضی خالد، استاد منو بھائی، چوہدری ظفر ٹھیکیدار منگلا ڈیم، چوہدری عاطف بلا، راجہ شہزاد، طارق زبیری، مبشر عرف موبی مرزا، علی آصف ساؤتھ افریقہ، استاد نزیر عرف استاد جھیل تھے۔

استاد داؤد خان (آف کاکا گروپ) نے مہمانوں کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت خوانی پیش کی گئی۔ آل پاکستان فشنگ ہنٹنگ تقریب کا مقصد اس کو کھیل کا درجہ دلانے اور اس شعبہ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا جو پاکستان میں دن بدن مقبولیت اختیا رکرتا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر تقریب میں استاد کاکا گروپ کے استاد شاہجان اور استاد ممتاز حسن عرف کاکا نے استاد داؤد خان کی دستار بندی کی اور انہیں اپنی خلافت کا درجہ عنائت فرمایا جو کہ دینہ شہر کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ داؤد خان عرف کاکا گروپ نے اپنے دو سینئر شاگردوں کو استادی سے نوازا جس میں سید علی شاہ میرپور اور سید علی شاہ دینہ شامل ہیں ۔ استاد ممتاز حسن عرف کاکا گروپ نے کنگ آف کے پی کے شریف جانی کو استادی سے نوازا۔

تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں میں میاں احتشام راولپنڈی، راجہ یوسف چکوال، راجہ طاہر میرپور، آصف شکاری راولپنڈی، اعظم علی پاشا راولپنڈی، نوید بھائی راولپنڈی، سلطان بادشاہ گجرانوالہ، ملک تنویر گجرانوالہ، استاد شمائل لاہور، استاد پپی منڈی بہاؤالدین، استاد پپو منڈی بہاؤالدین، حسن علی منڈی بہاؤالدین، چوہدری انار گجرات وحید بھائی گجرانوالہ، اسماعیل دینہ، طاہر دینہ، کاشف عرف کاشی میرپور، معروف میرپور، بلا استاد راولپنڈی، غیاث بٹ آف دینہ، خلیفہ چوہدری ماجد نیو سٹی حسن ابدال، خلیفہ محمد عارف واہ فیکٹری، خلیفہ چوہدری ششماد آف بھیرہ ،ماسٹر سریف سرگودھا، شکراللہ قادر آباد، استاد جعفر راولپنڈی، رحمت اسلام آباد، عارف اسلام آباد، قاضی اسلام میرپور، زاہد بھائی راولپنڈی، ایمان بھائی راولپنڈی، سلیم بھائی راولپنڈی، فہیم بھائی راولپنڈی،گل خان راولپنڈی، نعیم بھائی راولپنڈی اور ڈاکٹر شاہد بھٹی لاہور نے شرکت کی ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی استاد شاہجان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان فشنگ کے حوالے سے یہ سب سے بڑی تقریب ہے جس میں پورے پاکستان سے فشنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے شکاریوں نے شرکت کی جس کا سہرا استاد داؤد خان کاکا گروپ کے سر جاتا ہے جنہوں نے پاکستان کے تمام شکاریوں کو اکھٹا کیا ۔

اس موقع پر استاد داؤد خان کاکا گروپ نے کہا کہ میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور فشنگ کے حوالے سے یہ پاکستان کی سب سے بڑی تقریب بن گئی، آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اللہ پاک کا کرم والدین کی دعائیں اور استادوں کی شفقت شامل ہے، انشاء اللہ فشنگ کے شعبہ کو پاکستان لیول پر سپورٹس کا درجہ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button