دینہ

موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار، جدید ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا کر عوام کو لوٹنے والوں کی تعداد میں اضافہ

دینہ: موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار، جدید ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا کر ناسمجھ عوام کو لوٹنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، حکومت اس معاملے میں مکمل خاموش، عوام چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر، نادرا کا بائیو میٹرک نظام ٹھس۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی جہاں موبائل استعمال کرنے والے افراد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہاں اس کی وجہ سے لوٹنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

مختلف رپورٹ ہونے والے واقعات میں فیس بک اور مختلف اداروں مثلاً بینک، نادرا، مردم شماری ،بے نظیر انکم سپورٹ ،اے آی وائے جیتو پاکستان ،ایزی پیسہ کے نام پر بے شمار افراد کو لوٹا جا رہا ہے۔ لوگ اتنے سادہ اور ناسمجھ ہیں کہ فوراً اپنی تمام معلومات فراہم کر دیتے ہیں۔

فیس بک پر آی ڈی ہیک کر کے اس میں موجود رابطہ نمبرز پر میسج کے ذریعے پیسے لوٹے جارہے ہیں، حکومت اس معاملے میں بالکل سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی، جدید ٹیکنالوجی سے کال یا میسج ٹریس کرنا ناممکن نہیں ہے،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نادرا کا بائیو میٹرک نظام ٹھس ہو چکا ہے جس کی وجہ سے موبائل فون پر فراڈ کرنے والے نوسرباز بے لگام ہو چکے ہیں۔

موبائل کمپنیاں بے بس یا ان کی ملی بھگت سے آئے روز لوگ لٹ رہے ہیں، تا حال کسی قسم کا کوئی عملی مظاہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔

پاکستان کے خفیہ اداروں کو فوراً اس کی طرف توجہ دینی چاہیے تا کہ عوام کم از کم اس معاملے میں حکومت کی تعریف کر سکے اور ساتھ ہی عوام سے اپیل ہے کہ کسی قسم کی کوئی کال یا میسج آئے تو پہلے مکمل تصدیق ضرور کریں اور اپنی معلومات ہرگز ہرگز فراہم نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button