جہلم

کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا

جہلم: کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ، سرکاری اداروں کے کرپٹ، بدعنوان، راشی افسران و اہلکار، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے شہریوں کا خون نچوڑنے میں مصروف عمل ، سرکاری اداروں میں کرپشن بے قابو، لوٹ مار کرنے والوں کی چیرہ دستیاں عروج پر ، شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس، مال، صحت، تعلیم،واپڈا، انہار، میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس، ماحولیات، لیبر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سمیت دیگر محکموں میں سالہا سال سے پرکشش سیٹوں پر براجمان کرپٹ افسران و ا ہلکاروں نے بری طرح سرکاری اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ سرکاری اداروں میں بغیر رشوت جائز کام ہونا خواب بن کر رہ گیا ہے۔
سائیکلوں پر سرکاری اداروں میں ملازمت شروع کرنے والے کرپٹ، بدعنوان، راشی افسران و اہلکار شہریوں کا خون چوس کر بڑی بڑی گاڑیوں، بنگلوں، زمینوں اور جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں، سرکاری اداروں میں کرپشن کے جراثیم پوری طرح سرائیت کر چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button