جہلم کے ہونہار سپوت پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فراز عابد کی 2019کی پہلی فتح اپنے نام کر لی

0

لندن/ جہلم: جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فراز عابد کی 2019کی پہلی فتح،انہوں نے2جنوری کو سویڈن کے نیشنل چیمپئن علی یوسفی کو باکسنگ کے مقابلہ میںناک آؤٹ کر کے تاریخی فتح حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فراز عابد نے 2جنوری 2019کو سویڈن کے نئے نیشنل چیمپئن علی یوسفی کو سویڈن کے شہر بورس میں Round Robinباکسنگ مقابلے میں شکست دے کر اپنے نئے سال کا آغاز کیا۔

جہلم کے مشہور گاؤں جکر سے تعلق رکھنے والے 19سالہ باکسر فراز عا بد جکر کے رہائشی چوہدری عابد محمود کے بیٹے ،صوبیدار چوہدری محمد رزاق مرحوم کے پوتے اور 19سالہ برطانیہ کے مشہور باکسر حمزہ محمود کے کزن ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.