جہلم

جہلم میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گھیرا تنگ، 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار،مقدمات درج

جہلم: ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں سے 20 پیشہ ور بھکاری گرفتار جبکہ 10مقدمات درج کر لئے گئے۔

ان پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو تنگ کر رکھا تھا ان میں سے چند بھکاریوں کے روپ میں جیب تراش بھی تھے جن پر مقدمات بھی درج کئے گئے ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے اس مہم کے لیے ضلع بھر میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔

ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے ان پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام جہاں بھی ایسے پیشہ ور بھکاری نظر آتے تو متعلقہ تھانہ میں اطلاع کریں۔

ڈی پی او شاکر حسین داوڑ اور ان کی ٹیم کو تاجر برادری اور شہریوں نے سراہا اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور امید کی ہے شہر سے ان پیشہ ور بھکاریوں کی مستقل چھٹی ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button