دینہ

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا تحصیل کمپلیکس دینہ کا دورہ، جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے تحصیل کمپلیکس دینہ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام تعمیراتی کام کو معیاری طور پر کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت مکمل کیا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈویلپمنٹ افسران سے کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کے ضمن میں تفصیلی بریفنگ لی اور کام کی رفتار کو چیک کیا اور کہا کہ کام کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button