تارکین وطن

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن یورپ کے وفد کی ملاقات

بلیک برن (مظہر چودھری) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن یورپ کے وفد کی ملاقات، پارٹی کی تنظیم سازی کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت مسلم لیگ ن یورپ کے کوآرڈینیٹر قمر ریاض خان نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں مسلم لیگ ن اٹلی کے قائم مقام صدر چودھری عمران لیاقت عقیقہ اور صدر مسلم لیگ ن بلزانو اٹلی چودھری مناف احمد شامل تھے۔

اس موقع پر میاں نواز شریف نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ اب جبر و ستم کا دور ختم ہونے کو ہے۔

چودھری مناف احمد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع جہلم شیروں کا ضلع ہے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، ہر دور میں ضلع جہلم کی عوام نے ہم پر اعتماد کیا تھا جس کی میں قدر کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button