جہلم

ملٹری کالج جہلم میں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا انعقاد، صحافی نعیم بھٹی کو خصوصی شیلڈ دی گئی

جہلم: ملٹری کالج جہلم میں ہونے والی یوم تاسیس کی پروقار تقریب میں صحافی نعیم بھٹی کو خصوصی شیلڈ دی گئی ،یہ شیلڈ پی ٹی وی کے رپورٹر محمد نعیم بھٹی کو میجر جنرل محمد اصغر نے اپنے دست مبارک سے پیش کی جبکہ کمانڈنٹ بریگیڈیئر احمد سلیمان بھی موجو دتھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے الیکٹرونک میڈیا کے رپورٹر اور پی ٹی وی کے نمائندہ نعیم بھٹی کی صحافتی خدمات پر انہیں ملٹری کالج جہلم کے یوم تاسیس کے موقع پر اعزازی شیلڈ دی گئی۔ یہ شیلڈ اپنے شعبہ میں محنت لگن سے کام کرنے پر دی گئی ۔اس اعزاز کے ملنے پر جہلم کی صحافتی ،سیاسی، و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button