پنڈدادنخان

پنڈدادنخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان ملک نثار احمدکی سربراہی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے ڈی پی او جہلم شاکرحسین داوڑ کی خصوصی ہدایات پر بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، دو کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیل کے مطابق خضر حیات سکنہ ہرن پور محمد اعجاز کوٹ پیرووالہ علاقے میں منشات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے جس پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس آئی عبدالرحمن، اے ایس آئی ملک عمران اور کانسٹیبلان نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اعجاز اور خضر حیات کے خلاف الگ الگ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 14/ 14سو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے کارروائی شروع کردی۔

ایس ایچ او ملک نثار احمد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہامنشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے قوم کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، میں منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button