جہلم

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جہلم آمد، ڈویژنل پبلک سکول سائٹ اور ڈپٹی کمشنر دفتر کا دورہ

جہلم: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا دورہ جہلم، شہر کے داخلی پل سمیت ڈویژنل پبلک سکول سائٹ، تحصیل دفتر جہلم میں کھلی کچہری میں شرکت سمیت ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ تحصیل دفتر میں کھلی کچہری لگائی، عوامی مسائل سنے انکے فی الفور حل کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے بتایا ہے کہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں تحصیل دفتر کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں تمام تر وسائل کو بروے کار لیا جا رہا ہے انہوں نے سرکاری بقایاجات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائیں،اور ریونیو دفتر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔

انکا کہنا تھا کہ مقررہ تمام ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لئے مربوط اور موثرلائحہ عمل وضع کیا جائے ۔

بعد ازاں انہوں نے ڈویژنل پبلک اسکول کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پروجیکٹ بارے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 64 کنال اراضی پر 256 ملین روپے کی لاگت سے سکول کی تعمیر کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کا دورہ کیا اور انتظامی افسران سے بریفنگ لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button