جہلم

پولیس لائنز جہلم میں ڈی پی او نے محکمانہ پروموشن پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو ترقی کے رینک لگا دیئے

جہلم: پولیس لائنز جہلم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے محکمانہ پروموشن پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو ترقی کے رینک لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق امروزشاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز جہلم میں محکمانہ پروموشن پانے والے پولیس افسران و جوانوں کو رینک لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم ، محمد ابراہیم DSP سٹی سرکل جہلم نے شرکت کی۔

شاکر حسین داوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور شازیہ سرور ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز اللہ دتہ، زاہد رضا اور محمد اسد کو سب انسپکٹر پرومنٹ ہونے پرSIکے رینک لگائے۔ 9 ہیڈ کانسٹیبلان شکور حسین، مبشر حسین، محمد توصیف، ظفر رضا، منصورحسین، نویدعلی، شہباز بٹ، محمد افضال اور محمدشہزاد (ایلیٹ فورس ) کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرومنٹ ہونے پر ASI کے رینک لگائے۔

8کانسٹیبلان محمد عدیل، محمد وقار، بابرسہیل، تسلیم خان، محمد بلال، محمدآفتاب، گل نواز ( ایلیٹ فورس) اور محمد سلیم ( ایلیٹ فورس) کو ہیڈکانسٹیبل پرومنٹ ہونے پر HC رینک لگائے گئے نیز 2جونیئر کلرک کو سینئر کلرک پرومنٹ ہونے پر مبادکباد دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری افسر کے لیے پروموشن ایک سنگ میل ہوتا ہے جوآپ نے اپنی تعلیم، اہلیت اور اچھے سروس ریکارڈ کی وجہ سے طے کیا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی جوش و جذبہ اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مزید پروموشن حاصل کریں گئے بلکہ محکمہ پولیس کا نام بھی روشن کریں گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button