جہلم

سماجی تنظیم ’’ کیئر ٹیکرز‘‘ کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 4 مارچ کو محلہ چشتیاں میں ہو گا

جہلم: سماجی تنظیم ’’ کیئر ٹیکرز ‘‘ کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بروز اتوار 4مارچ محلہ چشتیاں میں ہوگا ، پرنسپل تبلیغ الاسلام سکول محمد امین اور سماجی کارکن ظفر اقبال افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ’’کیئر ٹیکرز ‘‘ کے زیر اہتما م لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح پرنسپل تبلیغ الاسلام ہائی سکول محمد امین اورسماجی کارکن ظفر اقبال کریں گے ، علاقہ میں صاف پانی کی سہولت نہ ہونے سے سینکڑوں افراد موذی بیماریوں میں مبتلاہو چکے ہیں جس پر تنظیم کی جانب سے تقریبا ساڑھے چار لاکھ روپے کی بھاری لاگت سے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں تنظیم کے ممبران ، سماجی و سیاسی شخصیات ، وکلاء صحافی اور دیگر شریک ہوں گے، پلانٹ کا افتتاح سہ پہر 3بجے ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button