جہلم

والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کی ریڈینیس میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر خرم عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر نثار خالد ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، شاہد اسلم ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن،محکمہ پولیس، موٹر وے پولیس،محکمہ تعلیم،محکمہ پاپولیشن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی اور ان کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو آ نے والی قومی پولیو مہم کے بارے میں بتایا کہ تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں، موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے مزید ہدایات دی کی پولیو ٹیمز کی سکیورٹی کو یقینی بنایا اس کے علاوہ پولیو ویکسین سے انکاری والدین کے بچوں کو اسی دن اسسٹنٹ کمشنرز کی مدد سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 535 فیلڈ ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button