دینہ

جہلم میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا پولیس نوجوان ہسپتال سے دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال

دینہ: پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالا پولیس نوجوان ہسپتال سے دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال، پولیس اور شہریوں کی طرف سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس میں چار پولیس ملازمین شدید زخمی ہوگئے تھے اور دو منشیات فروش ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس ملازم صلاح الدین ہمایو ں بٹ شدید زخمی ہوگئے تھے جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا گزشتہ روز ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جہلم گھر جاتے ہوئے دینہ پہنچنے پر اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شہریوں اور پولیس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور شہریوں کی طرف سے جہلم پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے جس پر پولیس ملازم ہمایوں بٹ نے ہاتھ ہلا کر پولیس اور شہروں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button