پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں نوسرباز عورتوں کا گروپ متحرک، عمر رسیدہ بزرگ سے رقم بٹور کر رفوچکر

پنڈدادنخان میں نوسرباز عورتوں کا گروپ متحرک، عمر رسیدہ بزرگ سے رقم بٹور کر رفوچکر ، خواتین کی تلاش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ ٹاؤن کا معمر بزرگ دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ بزرگ سے 20 ہزار روپے نوسربازی سے اڑ کر دو عورتیں رفوچکر ہو گئیں۔

تھانہ للِہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں عورتوں کی تلاش شروع کر دی ہے، تحصیل پنڈدادنخان میں نوسربازی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جن میں کئی افراد لوٹ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button