ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود محکمہ گیس اور بجلی کے سینکڑوں صارفین میٹر کی تنصیب سے محروم

0

جہلم: ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے کے باوجود محکمہ گیس اور بجلی کے سینکڑوں صارفین میٹر کی تنصیب سے محروم، خراب میٹر ہونے کے باعث صارفین کو پچھلے کئی ماہ سے بھاری بلوں کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

عرصہ دراز سے محکمہ سوئی گیس اور آئیسکو واپڈا کے دفتروں میں میٹر نایاب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک جانب نئے میٹروں کی تنصیب ممکن نہیں، دوسری جانب میٹروں کے صارفین کو ارسال کیے گئے بھاری بلوں نے غریب اور متوسط طبقے کی چیخیں نکلوا رکھی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ محکمہ سوئی گیس میں میٹر اتارنے اور کنکشن کاٹنے کیلئے بھی مافیا پوری طرح متحرک ہے جو مختلف حیلوں بہانوں سے صارفین کے میٹر اتار کر بھاری نذرانے وصول کرنے کے عوض دوبارہ کنکشن بحال کردیتے ہیں اسطرح سوئی گیس دفتر میں موجود مافیا سادہ لوح عوام کو بلیک میل کرکے دونوں ہاتھوں سے دولت لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے محکمہ بجلی و سوئی گیس کے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ گیس و بجلی چوری روکنے کیلئے شہریوں کی درخواستوں پر نئے کنکشن فراہم کیے جائیں تاکہ غیر قانونی طریقے سے لگا ئے گئے کنکشنوں کا خاتمہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.