ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ 8 مارچ کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

ڈومیلی: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ 8 مارچ بعد از نماز جمعہ 2:30 بجے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

کھلی کچہری میں ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ کوتحصیل سوہاوہ اور موضع ڈومیلی کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا جائے گا، سائلین اپنے مسائل کی سنوائی اور فوری حل کے لئے مذکورہ مقام پر اوقات کار کے مطابق تشریف لائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد سمیت ضلع بھر کے مختلف محکموں کے افسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.