شہزاد گوندل ایڈووکیٹ وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری سہیل عزیز

0

جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نومنتخب صدر شہزاد گوندل کو تاریخی فتح ہوئی، وہ انشاء اللہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کااظہار معروف صحافتی و سماجی شخصیت چوہدری سہیل عزیز نے ڈسٹرکٹ بار جہلم کے نومنتخب صدر چوہدری شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ کے دفتر میں مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ ماہر تعلیم تاثیر محمود چوہدری بھی تھے، انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے نومنتخب صدر چوہدری شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ اور نومنتخب ایگزیکٹو ممبر سجاد حیدر جنجوعہ ایڈووکیٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر معروف قانون دان انعام اللہ خان بھی موجود تھے۔

چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ اور سجاد حیدر جنجوعہ ایڈووکیٹ کی جیت روہتاس روڈ کے علاقہ کے عوام کے لیے اعزاز سے کم نہیں اور ایک بار پھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کی صدارت روہتاس روڈ کو ملی،اس سے قبل شہزاد احمد گوندل کے والد محترم سینئر قانون دان چوہدری رشید گوندل بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے صدر منتخب ہوئے تھے یہ اعزاز دوسری بار روہتاس روڈ کو نصیب ہوا۔

نومنتخب صدر شہزاد احمد گوندل ایڈووکیٹ اور ایگزیکٹو ممبر سجاد حیدر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے چوہدری سہیل عزیز اور تاثیر محمود چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس محبت کا اظہار کیا انشاء اللہ اسے کبھی بھی نہیں بھلائیںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.