جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے سول ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے سول ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ کیا، چلڈرن وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، ڈرگ سٹور ، میل فی میل وارڈکا معائنہ کیا ، نئے تعمیر کئے جانے والے بلاک کے علاوہ ہسپتال کے لان اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا، انہوں نے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پراظہار اطمنان کیا۔ہسپتال دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ایم ایس خالد محمود،فرحت ضیاء کمال اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں ریوامپنگ کا کام 80 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے اور انہوں نے محکمہ تعمیرات کے افسران کو کہا ہے کہ کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ اولین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانی ہماری منصوبہ بندی میں شامل ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے تمام ائیر کنڈیشنر آن رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں رائے حاصل کی اور ادویات کو مناسب طریقے سے محفوظ کرنے کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ ، آوٹ ڈور وارڈ، انڈور وارڈ میں مریضوں سے ادویات کی فراہمی کے بارے پوچھا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 11 نیے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز کا انٹرویوبھی کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button