جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہےاور وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور وافر مقدار میں اور سرکاری ریٹ پر آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ضلع بھر سے چکی مالکان کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضلع کے کسی علاقے میں عوام کو آٹے کی دستیابی اور آٹے کی قیمت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دفاتر سے رابطہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور نے کہا کہ آٹے کے حوالے سے گرانفروشی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع کے 14 سیل پوائنٹس پر آٹا 20 کلو 790 روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے، متعدد پوائنٹس پر آٹا سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ان مقامات پر اہلکار تعینات کردئے ہیں جو آٹے کی بروقت سپلائی اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں. ہر پوائنٹ کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ ضلع بھر کی تمام دکانوں اور دیسی آٹا چکیوں میں دی60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جائیگا، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائیگی،شکایات کی صورت میں 080060606 پر رابطہ کریں۔
اجلاس میں ضلع بھر سے آٹا چکی مالکان اور دکانداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی، ڈی او انڈسٹریز محمد حامد، ڈی ایف سی عنائت حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button