جہلماہم خبریں

جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ یاور کمال، پرویز اختر، شاکر حسین

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے امن کے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ پور ی امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ، اس پرمسرت موقع پرمیلاد جلوسوں کے شرکاء کیلئے سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ،حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت،اوقات کار ،جلوس روٹس کی پابندی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی۔

ڈی سی راؤ پرویز اختر،ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ،ایم پی اے راجہ یاور کمال نے نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن نے چیف افسران کو ہدایت دی کہ میلاد جلوسوں کے راستوں پر صفائی ا ور لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنایں جائیں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ ربیع الااوال خوشیوں کا مہینہ ہے اور یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ اس ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

علماء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پراے ڈی سی آر وقار علی خان،اسسٹنٹ کمشنر ز،ضلعی افسران ، ضلع بھر سے علماء کرام سمت صدر انجمن تاجران چوہدری عارف اور دیگر موجودتھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button