جہلم

ہمارا کام عوام کی خدمت ہے، ضلع جہلم میں بلاتفریق اربوں کے کام ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق فضلی

جہلم: ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کوآرڈینشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں ، بلا تفریق اربوں کے کام ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے جہلم پریس کلب میں میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام عوام کی خدمت ہے نمودو نمائش پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی اپنے ناموں کے ساتھ شہنشاہ تعمیرات لکھنا پسند کرتے ہیں، ہمارے ایم این اے ایم پی اے نے کبھی ٹھیکیدار کو یہ نہیں کہا کہ گلیوں نالیوں کی تعمیرات کے بورڈ لگائے جائیں کیونکہ ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018 ء میں ضلع جہلم کھنڈرات کی صورت میں ملا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے ساتھ فراڈ کیا جھوٹے وعدے اور دعوے کئے 2018 ء کے انتخابات کے موقع پرانہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے سڑکوں کو اکھاڑ ڈالا اور ٹھیکیداروں سے کام شروع کروائے اور ان کو کہا گیا کہ ہمارے پاس اربوں روپے پڑے ہیں اس طرح ٹھیکیدار سڑکوں کو اکھاڑ کر بھاگ گئے ہمارے ممبران اسمبلی نے ملکر کوششیں کیں فنڈز لیکر آئے اور پچھلے 3 سالوں میں پرانے ادھورے منصوبے مکمل کروائے۔

ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ضلع جہلم میں میگا پراجیکٹس شروع ہوئے اور پایہ تکمیل تک پہنچے یہ لدھڑ خاندان نے کروائے۔

اس موقع پر چیئرمین جہلم پریس کلب سید اکرم حسین بخاری ، صدر چوہدری عابد محمود، نائب صدر مرزا راحیل بیگ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، جائنٹ سیکرٹری راجہ سہیل کیانی ، فنانس سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ، ڈاکٹر اعجاز احمد اعوان، معروف سینئر صحافی محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا حافظ امتیاز بیگ، جنرل سیکرٹری عامرکیانی ، ماجد آفریدی ، شیخ عتیق احمد، سیکرٹری اطلاعات وسیم تبریز، عبدالمنان، غلام عباس شہزاد بٹ، عامر غفور، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین ، مرزا کفیل بیگ کیفی ، خالق تنویر ، آفس سیکرٹری عبدالغفارآزاد، فضل خان ، ڈاکٹر آفتاب احمد، عبدالرحمان قادری ، رانا نوید الحسن ، چوہدری دانیال عابد ، اسماعیل افتخار، آصف جٹ، مشرف جنجوعہ ، قاسم سجاد، وسیم قریشی ، سید مظہرعباس نقوی ، اشرف جنجوعہ ، مرزا قدیر بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button