جہلم

ڈی پی او دفتر میں قائم کینٹین پر من مانے نرخ وصول کئے جانے لگے، پولیس اہلکار وں سمیت سائلین سراپا احتجاج

جہلم: ڈی پی او دفتر میں قائم پولیس ویلفیئر کینٹین پر چائے، پکوڑے، فیس ماسک۔بسکٹ سمیت دیگر اشیاء کے من مانے نرخ وصول کئے جانے لگے۔ پولیس اہلکار وں سمیت سائلین سراپا احتجاج، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او دفترمیں قائم پولیس ویلفیئر کینٹین پر ٹھیکیدار نے اشیاء خوردونوش کے من ماننے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او دفتر انکوائری کی غرض سے آنے والے سائلین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائے کا کپ شہر کے ہوٹلوں پر20سے 25 روپے میں فروخت کیا جا رہاہے جبکہ ڈی پی او دفتر میں موجود کینٹین کے مالک نے دوردراز کے علاقوں سے آنے والے سائلین کو انتہائی ناقص پانی ملا چائے کا کپ 30 روپے میں فروخت کرنا شروع کررکھا ہے کہ جبکہ کپ کا سائز بھی انتہائی چھوٹا ہے، اسی طرح پورے شہر میں فیس ماسک 10روپے میں فروخت کیا جارہاہے جبکہ پولیس کینٹین کے مالک نے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے ماسک کی قیمت 20 روپے مقرر کرکے فروخت شروع کررکھی ہے ۔

سائلین نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹین میں اشیاء خودرونوش کا نرخ نامہ آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے اور چائے ، پکوڑے، سموسے، فیس ماسک سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے تاکہ شہری اضافی پیسے ادا کرنے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button