جہلم کا علاقہ مخدوم آباد، جاد ہ کربلا کی منظر کشی کرنے لگا، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے

0

جہلم: مخدوم آباد، جاد ہ کربلا کی منظر کشی کرنے لگا ، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ، گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی سپلائی بند، شہری سراپا احتجاج ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ مخدوم آباد، جادہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی میں پانی کی سپلائی بند کر رکھی ہے ۔ جس کیوجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کبھی پانی کی موٹر خراب کا بہانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی ٹیوب ویل دھنس جانے کا کہہ کر پانی کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے ۔

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اور گرمی کے موسم میں سحری و افطاری کے لئے پینے کا صاف پانی اور دیگر گھریلو امور میں استعمال کے لئے دوردراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.