جہلماہم خبریں

سعودی عرب مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔ شوکت ترین

جہلم: سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے آج تمباکو فیکٹری جہلم کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button