لینڈ ریکارڈ سنٹر میں اراضی انتقال و تبادلہ کیلئے آنیوالے سائلین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے، سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے لینڈ ریکارڈ سنٹر جہلم کا اچانک دورہ کیا اور انتقال اراضی و تبادلہ کے کے لئے آنے والے سائلین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر میں اراضی انتقال و تبادلہ کے لئے آنے والے سائلین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ضلع کے تمام مواضعات کا لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور عملہ سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں۔ لینڈ ریکارڈ انڈر پراسس مواضعات کا کام ترجیحی بنیاد وں پر مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ مال افسران اور لینڈ ریکارڈ عملہ اس کام کو باہمی تعاون سے مکمل کرے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ انتقال وراثت اور اراضی معاملات کے لئے آنے والے سائلین کو بیٹھنے کا مناسب انتظام اور ٹھنڈے پانی فراہم کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں سائلین سے انکے مسائل پوچھے اورانکے حل کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے الفتح مسجد جادہ روڈ کے قریب گلی بابا روڈ پر نالے کی صفائی اور ڈمپ سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.